ممبئی: شاہ رخ خان نے انڈین فلم انڈسٹری کیلئے دو آسکر ایوارڈ جیتنے والے فلمسازوں کو جذبات سے بھرپور مبارکباد دی ہے۔
فلم ’آر آر آر‘ کے گانے اور ’دی ایلیفنٹ وسپرز‘ ڈاکیومینٹری نے بھارت کیلئے دوآسکر انعام جیتے ہیں۔
بالی وڈ کنگ نے ٹویٹر پر دونوں فلموں کی ٹیم کو گلے لگانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔
Big hug to @guneetm @EarthSpectrum for Elephant Whisperers. And @mmkeeravaani #ChandraBose ji @ssrajamouli @AlwaysRamCharan @tarak9999 thank u for showing us all, the way to do it. Both Oscars truly inspirational!!
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) March 13, 2023
شاہ رخ خان نے فلمساز ایس ایس راجہ مولی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ہماری فلم انڈسٹری کیلئے عالمی دروازے کھول دیئے ہیں۔
بالی وڈ کنگ نے لکھا کہ یہ دونوں آسکر ایوارڈ ہم سب کے کام کیلئے امید اور حوصلہ ہیں۔
’آر آر آر‘ کے گانے ’ناچو ناچو‘ کو بیسٹ اورجنل سونگ جبکہ ’دی ایلیفنٹ وسپرز‘ کو ڈاکیومینٹری شارٹ فلم کا آسکر ایوارڈ ملا ہے۔
