لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں7پولیس افسران کی بریت کی درخواستوں پرسماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی۔
ہفتہ کو لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمدبٹرنے سماعت کی۔ عوامی تحریک کے وکیل نے لاہورہائیکورٹ میں کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائرکررکھی ہے۔
وکیل عوامی تحریک نے استدعا کی کہ عدالت ہائیکورٹ کے فیصلے تک سماعت ملتوی کرے۔سابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیراسمیت دیگر افسران نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس پر مزید سماعت8 اپریل تک ملتوی کردی۔

