English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے، مراد علی شاہ

القمر

کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مزدور طبقے کی جماعت ہے اور ہمیشہ سے مزوروں کی آواز بن کر ان کا ساتھ دیا ہے۔

مزدوروں کے عالمی دن پر مراد علی شاہ نے اپنے  پیغام میں کہا کہ آج محنت کشوں اور انکے حقوق کو اجاگر کرنے کا دن ہے۔ محنت کشوں نے اس ملک کی تعمیر وترقی میں حصہ ڈالا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیلز پارٹی ہمیشہ مزدور طبقے کی بحالی ، انکے روشن مستقبل کیلئے اقدامات کر تی رہی گی۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے مزدوروں کے لیے بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کا بھی آغاز کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے