English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ:NHS ملازمین کی تنخواہ میں 5% اضافہ قبول کرلیا گیا

القمر

نیشنل ہیلتھ سروس  اور برطانوی حکومت کے درمیان تنخواہ کا تنازع طے پا گیا ہے، حکومت نے 10 لاکھ سے زائد ملازمین کی تنخواہوں میں 5 فیصداضافے کی پیشکش کی ہے۔ 

خبر کے مطابق این ایچ ایس یونینز نے حکومتی پیشکش قبول کرنے کی حمایت کر دی ،ایمبولینس ملازمین، نرسز، فزیو اور پورٹرز کو 1,655 پاؤنڈ کی اضافی رقم بھی ملے گی۔ 

  یہ معاہدہ سرکاری حکام اور 14 یونینز کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات میں طے پایا گیا۔ 

 بتایا گیا ہے کہ رائل کالج آف نرسنگ اور دیگر 2 یونینز نے مزید ہڑتالوں کی دھمکی دی ہے۔ 

 واضح رہے کہ  آرسی این کا ہڑتال کا چھ ماہ کا مینڈیٹ پیر کو ختم ہو گیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے