کراچی:رکن سندھ اسمبلی جماعت اسلامی عبدالرشید نے کہا ہے کہ مجھے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن میں جانے سے روکا گیا۔
عبدالرشید نے کہا کہ ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ووٹ کاسٹ کرنے میں کامیاب ہوا ہوں۔ رکنِ سندھ اسمبلی عبدالرشید نیا لزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس پیپلز پارٹی کی آلہ کار بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے، دیگر سیاسی و آزاد امیدواروں کو پولنگ اسٹیشن میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔
