English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلاول نے بھر پور انداز میں پاکستان کا موقف پیش کیا، خورشید محمود قصوری

القمر

اسلام آ باد : سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ پاکستان کا موقف وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھر پور انداز میں پیش کیا۔

ایک بیان میں خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا کہ میں نے قومی مفادات پر کبھی سیاست نہیں کی، سیاست بازی کے لیے ایک دوسرے پر اعتراض کیا جاتا ہے۔

خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا کہ ملک آج کل بہت مسائل میں گھرا ہوا ہے،  بھارت کی خواہش ہیکہ پاکستان کسی طرح سے عالمی سطح پر تنہا ہوجائے، پاکستان کسی بھی صورت سفارتی سطح پر تنہا نہیں ہوسکتا،کوئی بھی انٹرنیشنل فورم نہیں چھوڑنا چاہیے جہاں ہم پاکستان کا موقف پیش کرسکتے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ ایک دوسریکی شکل نہیں دیکھنا چاہتے تو  یہ جمہوریت نہیں، جمہوری عمل کو بڑھانے کیلئے برداشت بڑھانا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے