ایران نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف عالمی اداروں اور مغربی ممالک کی خاموشی کی مذمت کی ہے۔
ایرانی امور خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اسلامی جہاد کے لیڈروں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی ہلاکت قابل مذمت ہے،عالمی اداروں اور مغربی ممالک کی خاموشی ناقابل فہم ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری مغربی ممالک کی اس روش کے خلاف موقف اپنائے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج اور خفیہ ایجنسی نے غزہ پر فضائی حملے کیے تھےجن میں خواتین و بچوں سمیت 13 افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے تھے جن میں اسلامی جہاد کے تین لیڈر بھی شامل تھے۔
