English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیا بجٹ سے قبل پیٹرول کی قیمت کم ہو گی؟ مصدق ملک نے وضاحت کردی

القمر

وزیرمملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے بجٹ سے پہلے ہی عوام کو پیٹرول کی قیمت میں کمی سے متعلق خوشخبری سنا دی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پیٹرول کی قیمت مزید کم ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکمانستان اور آذربائیجان سے ٹاپی (TAPI) معاہدے کے نتیجے میں گیس کی قیمت بھی کم ہوگی ۔دوسری جانب روس سے تیل پاکستان آنے کے بارے میں لوگ مختلف قیاس آرائیاں کررہے ہیں تاہم سب سے اہم سوال جو ہر پاکستانی کے ذہن میں ہے وہ یہ کہ درآمد شدہ تیل کا ایندھن کی بلند قیمتوں پر کیا اثر پڑے گا؟

گزشتہ دنوں وائس آف امریکا کو دیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے اس سوال کا جواب دیا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا روسی تیل کے پاکستان پہنچنے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے کی کمی کی جائے گی؟

وفاقی وزیر نے اس کا جواب نفی میں دیا اور ان تمام قیاس آرائیوں کی تردید کردی۔احسن اقبال نے انٹرویو میں کہا کہ ‘100 روپے تک کا اتنا زیادہ فرق تو نہیں پڑے گا لیکن قیمت ضرور کم ہوگی اگر روسی تیل کی خاطر خواہ مقدار پاکستان آئے گی،ابھی ابتدا میں تھوڑی مقدار پاکستان آرہی ہے’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے