English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بینک سے کتنی رقم نکالنے پر نان فائلرز  پر ٹیکس عائد ہوگا؟

القمر
لارج ٹیکس پیئرز کراچی آفس نے ریونیو وصولی میں بڑاسنگ میل عبور کرلیا۔

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کا بجٹ منظور کرلیا، جس میں نان فائلرز پر بینک سے مخصوص حد سے زیادہ رقم نکانے پر ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مالی سال 2023-24 کا وفاقی بجٹ کابینہ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کردیا، جس میں نان فائلر کے لیے 50 ہزار روپے سے زائد کی رقم نکالنے پر ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق بینک سے رقوم نکالنے پر ٹیکس عائد کرنے کا مقصد معیشت کو دستاویزی کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ اس سلسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نان فائلرز کی جانب سے بینک سے 50 ہزار روپے سے زائد کی رقم نکالنے پر 0.6 فی صد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے