English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کویت کا عید پر 6 تعطیلات کا اعلان

القمر

کویت سٹی: عیدالاضحی کے موقع پر کویت نے ملازمین کے لئے چھ دن کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

کویتی میڈیا کے مطابق کویتی کابینہ نے تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں میں بڑی عید منانے کے لئے 27 جون بروز منگل یومِ عرفات سے 2 جولائی بروز اتوار تک 6 دن کی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔

تمام ادارے اور وزارتیں تین جولائی بروز پیر سے دوبارہ کام شروع کریں گے، واضح رہے کہ مصر کے قومی ادارہ فلکیاتی تحقیق کے مطابق اس سال یوم عرفات 27 جون 2023 بروز منگل کو اور عید الاضحی 28 جون 2023 بروز بدھ کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے