بتایا گیا ہے کہ بھارت میں حالیہ دنوں میں شدید گرمی کی لہر سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 166 ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق ملک میں حالیہ ایام میں موثر ہونے والی شدید گرمی کی لہر سے ریاست اتر پردیش میں 119 اور ریاست بہار میں 47 افراد سمیت مجموعی طور پر 166 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
اتر پردیش کے شہر بلیا میں لو لگنے والے جن لوگوں کو اسپتال لے جایا گیا تھا ان کو عدم گنجائش کے باعث قبول نہیں کیا گیا، مرنے والوں کے لواحقین کو لاشیں اپنے گھروں کو لے کر جانا پڑی کیونکہ اسپتال کے مردہ خانے بھرے پڑے ہیں۔
دوسری جانب ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اسکولوں کو 24 جون تک بند کردیا گیا۔
