یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے معاہدے کو ختم کرنے سے ایشیا اور افریقہ کے ممالک کو خاص طور پر نقصان پہنچا ہے۔
کولیبا نے اقوام متحدہ (یو این) کی سلامتی کونسل میں یوکرین کے اجلاس سے قبل پریس کو ایک بیان جاری کیا ہے۔
عالمی منڈیوں میں یوکرائنی اناج کی نقل و حمل کو یقینی بنانے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، کولیبا نے کہا کہ حل تلاش کرنے کے لیے "سیاسی ارادے ” کی ضرورت ہے اور مذاکرات کو جاری رکھا جائے گا۔
کولیبا نے کہا کہ بحیرہ اسود اناج راہداری کے معاہدے کے خاتمے کے ذریعے روس نے خاص طور پر افریقہ اور ایشیا کے ممالک کو اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور فاقہ کشی سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورت حال سب کے لیے درد سر ہے، اس لیے اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ اب روس کی جانب سے پیدا کردہ ایک دیگر مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح کے مسائل اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک کہ روس کریمیا پر اپنا قبضہ ختم نہیں کرتا اور اور اپنی دہمکیوں سے باز نہیں آجاتا۔
کولیبا نے کہا، "مسئلے کو حل کرنے کا بہترین آپشن روس کو شکست سے دوچار کرنا اور اسے پست قدمی پر مجبور کرناہے۔
انہوں نے کہا کہ روس نے معاہدے کے حوالے سے واضح بیانات دینے سے گریز کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ روس نے معاہدہ کچھ دستاویزات کو معطل اور کچھ میں ختم کر دیا ہے۔
