English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرجری کے بعد بہتر محسوس کر رہا ہوں: اسرائیلی وزیراعظم

القمر

اسرائیلی وزیر اعظم  بن یامین نیتن یاہو دل کی دھڑکن منظم کرنے والے آلے  پیس میکر لگوانے کی سرجری کے بعد صحت یاب ہیں۔

تل ھشومر کالونی میں شیبا میڈیکل سنٹر نے بتایا کہ کہ رات بھر کی سرجری کے بعد نیتن یاہو شعبہ امراض قلب  میں طبی نگرانی میں رہیں گے۔

نیتن یاہو کو دل کے پیس میکر کے ہنگامی امپلانٹیشن کے لیے گزشتہ روز صبح ہسپتال لے جایا گیا۔

ان کے متنازع عدالتی اصلاحات منصوبہ کی بحالی کے بعد اسرائیل میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہیں اور پورا اسرائیل شدید ہنگامہ آرائی میں ڈوب گیا۔

ہسپتال میں داخل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ وہ بے ہوش ہو جائیں گے اور جب نیتن یاہو اس آپریشن سے گزر رہے ہوں گے وزیر انصاف یاریو لیون ان کے لیے کھڑے ہوں گے۔۔

امپلانٹیشن سے پہلے ایک مختصر ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ میں بہترین محسوس کر رہا ہوں اور ہسپتال سے فارغ ہونے کے ساتھ ہی میں نے عدالتی اصلاحات کو آگے بڑھانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

عدالتی اصلاحات کے بل پر رائے دہی آج متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے