English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر ایردوان کی ملیشیاء کے وزیر اعظم سے ٹیلی فونک بات چیت

القمر

صدر رجب طیب ایردوان نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کال کی۔

بات چیت کے  دوران صدر ایردوان نے کہا کہ وہ ملائیشیا کے وزیر اعظم ابراہیم کی دعوت پر عنقریب  اس ملک کا دورہ کریں گے۔

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ ترکیہ اور ملائیشیا کے تعلقات ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی بنیاد پر مزید آگے بڑھے ہیں، ایردوان نے یہ بھی اظہار کیا کہ وہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی طرف سے ملائیشیا میں تجارتی دفتر کھولنے کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

دفاعی صنعت میں باہمی تعلقات اب سرعت سے رواں دواں ہونے کا اظہار کرنے والے صدر ایردوان نے کہا کہ ہم ملائیشیا کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جلد از جلد اس شعبے میں مفاہمت کی یادداشت کو حتمی شکل دینا چاہتے ہیں۔

قرآن پر حملوں (ڈنمارک اور سویڈن میں) کے خلاف ایک مضبوط اور پرعزم مشترکہ موقف قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، ایردوان نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی  اجلاس میں کیے گئے فیصلے اس سلسلے میں اہم ہیں۔

فتح اللہ کی  دہشت گرد تنظیم کو ملائیشیا میں دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیے جانے کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے صدر ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ بطور ترکیہ ہم  اس سلسلے میں ملائیشیا کے وزیر اعظم ابراہیم سے بھرپور حمایت کی توقع رکھتے ہیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے