لاہورکے سفاری زو میں زیبرا، نیل گائے اوربندر کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے نئے مہمانوں کی آمد سے سفاری زو کی رونقیں مزید بڑھ گئی ہیں۔
لاہور رائیونڈ روڈ پر واقع سفاری زو میں گزشتہ چند روز میں زیبرا، نیل گائے اوربندر کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نوزائیدہ بچے صحت مند ہیں۔
لاہور سفاری زو میں بندرکے بچے کی اپنی کے ساتھ اچھل،کود کرتے ویڈیو وائرل،سفاری زو میں گزشتہ چند روز میں زیبرا،نیل گائے اور بندر کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔#PunjabWildLife pic.twitter.com/4wwyjAGyPE
— Asif Mehmood (@AsefMehmood) August 21, 2023
ننھے بندر کی اپنی ماں کے ساتھ اچھل کود اورشرارتوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔نئے مہمانوں کی آمد کے بعد لاہورسفاری زو میں زیبرا کی تعداد 8 ہوگئی ۔ان میں 4 نر، 3 مادہ اورایک بچہ ہے۔ اسی طرح نیل گائے کی تعداد 9 ہوگئی۔ ریسس بندروں کی تعداد 5 ہوگئی جن میں 2 نر، دومادہ اورایک بچہ شامل ہے۔
