بیروت:حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ عرب ممالک اسرائیل سے اپنے معمول کے تعلقات ختم کریں ، وہ اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری نبھائیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسامہ حمدان نے کہا کہ عالمی ادارے غزہ میں انسانی امداد کے لیے دوسرے راستے بھی کھلوائے، غزہ میں ایندھن، طبی امداد اور ملبہ ہٹانے والا سامان اور اوزار بھیجے جائیں تاکہ ملبے تلے دبے لوگوں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں نکالی جاسکیں۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل ایک ناپاک ریاست ہےجو عالم اسلام کے لیے خطرناک ہے،تمام مسلم ممالک ایک ہوکر صہیونی فوجیوں کو شکست دینے کے لیے غزہ کے لوگوں کا بھرپور ساتھ دیں، یورپی ممالک کھل کر اسلام کی مخالف کرتے ہوئے اسرائیل کی پشت پناہی کررہےہیں۔
