دبئی:اسرائیل فلسطین کشیدگی کے بعد دبئی کی ائیرلائن نے تل ابیب کیلئے پروازیں معطل کردیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان ائیرلائنز نے کہاہے کہ اسرائیل کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں، ہمارے صارفین، عملے اور ساتھیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
ترجمان نے کہاکہ تل ابیب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل رہیں گی، حالات بہتر ہونے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ اسرائیل کے لیے پروازیں بحال کی جائیں یا بند رکھی جائیں۔
خیال رہے کہ 18دن سے اسرائیلی درندگی جاری ہے، صہیونی فوج نہتے فلسطینیوں کے اوپر بمباری کرکے دہشت گردی کررہی ہے، اب تک 47 اسکولوں سمیت کئی اسپتال اسرائیلی جارحیت میں تباہ ہوگئے ہیں۔
