ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل فلسطین کشیدگی: دبئی ائیرلائن کی تل ابیب کیلئے  پروازیں معطل

دبئی:اسرائیل فلسطین کشیدگی کے بعد دبئی کی ائیرلائن نے تل ابیب کیلئے  پروازیں معطل کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان ائیرلائنز نے کہاہے کہ  اسرائیل کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں، ہمارے صارفین، عملے اور ساتھیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

ترجمان نے کہاکہ  تل ابیب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل رہیں گی، حالات بہتر ہونے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ اسرائیل کے لیے پروازیں بحال کی جائیں یا بند رکھی جائیں۔

خیال رہے کہ 18دن سے اسرائیلی درندگی جاری ہے، صہیونی فوج نہتے فلسطینیوں کے اوپر بمباری کرکے دہشت گردی کررہی ہے، اب تک 47 اسکولوں سمیت کئی اسپتال اسرائیلی جارحیت میں تباہ ہوگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں