ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پونچھ میں شدید بارش، ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول آج بند رکھنے کا فیصلہ

عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ میں مسلسل اور شدید بارش کے پیش نظر انتظامیہ نے طلبہ اور تدریسی عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول آج بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ جاوید گلشن نے کشمیر عظمیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہی شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور دیگر خطرات کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ موسمی صورتحال اور بچوں و اساتذہ کی سلامتی کے پیش نظر ضلع پونچھ کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو آج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف ایجوکیشن آفیسر نے مزید بتایا کہ کل اسکول کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ موسمی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔ اگر موسم میں بہتری آتی ہے تو معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شدید بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ندی نالوں، دریاؤں اور دیگر حساس مقامات سے دور رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں