English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق وزیر خزانہ مظفر سید کا پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

القمر

 پشاور:  سابق صوبائی وزیر مظفر سید نے تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

 خیبر پختونخوا میں پی پی پی کی ایک وکٹ گرگئی اور  سابق وزیر خزانہ مظفر سید نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر پرویز خٹک کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  ، انہوں نے پرویزخٹک اور محمود خان سے ملاقات کی تھی۔

  لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے مظفر سید کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا اور وہ 30 سال تک جماعت اسلامی سے بھی وابستہ رہے تھے۔ 

اسی حوالے سے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مظفر سید نے بتایا کہ  پرویز خٹک اور محمود خان نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے، پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا آج باضابطہ اعلان کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے