English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز شریف سمیت دیگر افراد کی آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری

القمر

لاہور: کی احتساب عدالت نے صدر (ن) لیگ شہباز شریف سمیت دیگر افراد کی آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین نے 59 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق ریفرنس میں لگائے گئے الزامات انتہائی مشکوک ہیں۔ 

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں کو منظور کیا جاتا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق احد چیمہ نے چیئرمین نیب کو جولائی 2022 میں ری انویسٹی گیشن کی درخواست دی، نئے چیئرمین تعینات ہونے کے بعد ضمنی رپورٹ کے مطابق یہ ریفرنس کسی بھی ملزم کے خلاف ٹرائل کا نہیں ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ضمنی رپورٹ کے مطابق اس پروجیکٹ میں حکومتی خزانے کو نقصان نہیں پہنچا اور کسی بھی ملزم کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف 2018 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا تاہم 18 نومبر کو شہباز شریف سمیت 10 ملزمان کو بری کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے