اسلام آبا:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں عربی ناول میں جدید رجحانات پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس 13اور 14دسمبر کو منعقد کررہی ہے۔
اس کانفرنس میں شرکت کے لئے 50بین الاقوامی سکالرز نے اپنے پیپرز ارسال کئے ہیں جن میں 13 مقالے منتخب کئے گئے ہیں۔
افتتاحی اجلاس 13دسمبر کو صبح 10بجے ہوگا، وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود تقریب کی صدارت کریں گے۔کلیہ عربی و علوم اسلامیہ کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کریں گے۔
افتتاحی تقریب کے بعد روزانہ بیک وقت دو متوازی سیشنز منعقد ہوں گے۔ڈاکٹر محی الدین ہاشمی کے مطابق یہ کانفرنس عربی کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
کانفرنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ عربی بہت وسیع، میٹھی اورقرآن پاک کی زبان ہے اس لئے ہر پاکستانی کو سیکھنی چاہئیے۔
