English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے جیل ٹرائل کے حکمنامے کیخلاف درخواست دائر

القمر

 اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جیل ٹرائل کے حکم نامے کیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس عدالت نے 23 نومبر 2023 کو حکم دیا کہ 28 نومبر کو ملزمان کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیا جائے۔

 عدالت نے 28 نومبر کو جیل میں ٹرائل کا حکم دے دیا، 23 نومبر کے حکم نامے کی موجودگی میں 28 نومبر کا حکم نامہ غیرقانونی ہے۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 23 نومبر 2023 کے حکم نامے پر عملدرآمد کروائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے