English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہماری ٹیم پر رحیم یار خان میں حملہ ہوا ، اس میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے، محسن نقوی

القمر

لاہور: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم پر رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں حملہ ہوا جس میں3 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ جس علاقے میں حملہ ہوا اس کے چاروں طرف سندھ کا علاقہ ہے، 70 سے 80 ڈاکوں نے سندھ کے اندر سے پنجاب کی حدود میں داخل ہوکر حملہ کیا۔ 

نگران وزیراعلی نے بتایا کہ پولیس کے 19 جوانوں نے بہادری سے کئی گھنٹے مقابلے کے بعد ڈاکوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ 

الیکشن سے متعلق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم سے کسی نے کوئی الیکشن نہیں لڑنا یا جاکر ووٹ نہیں مانگنے، ہماری کوشش ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل جائے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ رحیم یارخان جنوبی پنجاب کا پسماندہ علاقہ ہے، وہاں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ زبردست کام کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے