English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،9دہشت گرد گرفتار

القمر

لاہور،گوجرانوالہ،بہاولنگر:کائونٹرٹیررازم (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرکے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،جبکہ  لاہورسے کالعدم تنظیم کو مالی معاونت کرنے والے2 کارندے بھی گرفتار کر لئے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن لاہور سمیت فصیل آباد، گوجرانوالہ، بہالپور، بہاولنگر سیالکوٹ اور حافظ آباد میں کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ان مختلف کارروائیوں میں 9 دہشت گرد جبکہ لاہورسے کالعدم تنظیم کو مالی معاونت کرنے والے دو کارندوں بھی گرفتار کیا جن سے بارودی مواد، دو ہینڈ گرینڈ، ایک یی ڈی بم، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔ 

سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کی شناخت عبدالرحمن، عبدالوحید، عظیم، زمان، سفیان، صدیق، سجاد جٹ، عمران علی اور عمر فاروق سے ہوئی جو مختلف شہروں میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے