English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور: سابق شوہر نے شیر خوار بیٹا نہ دینے پر مطلقہ بیوی کو قتل کردیا

القمر

 لاہور: لاہور میں سابق شوہر نے شیرخوار بیٹے کو نہ دینے دوست کے ہمراہ مطلقہ بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں چار ماہ کا بچہ نہ دینے پر سابق شوہر کی جانب سے بیوی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد 32 سالہ آمنہ اسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے سابق شوہر ملزم عامر اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چار جون کی رات پیش آیا، ملزم علیحدگی کے بعد خاتون سے چار سالہ بیٹا واپس مانگتا تھا، ملزم عامر نے اپنے ساتھی عاطف کے ساتھ مل کر سابقہ بیوی پر گولیاں چلائیں ، خاتون تشویشناک حالت میں سروسز اسپتال میں زیر علاج رہی متاثرہ خاتون آمنہ اسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کو جسم کے مختلف حصوں پر چار گولیاں لگی تھیں، سابق شوہر ساتھی سمیت گرفتار ہے جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے