English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری،مزید 40 فلسطینی شہید

القمر

غزہ /تل ابیب/جدہ /واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک/اے پی پی) غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیل کی جارحیت جاری ہے جس میں تازہ حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے سے اسرائیلی فوج نے 5 فلسطینی گرفتار کرلیے۔ ادھر اسرائیل نے جنوبی لبنان میں بھی فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 2 افراد مارے گئے۔ دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران خطے کی کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا لیکن خطے کو عدم استحکام سے بچانے کے لیے اسرائیل کو سزا دینا ضروری ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے جنین محلے میں دہشت گرد حملے میں 8 افراد ، رفاہ اور بوریج کیمپ پر اسرائیلی گولہ باری میں6 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ تل الحوا اور خان یونس میں 6 فلسطینی صیہونی بربریت کا نشانہ بنے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق بچوں کی غذائی قلت میں جون کے مقابلے جولائی میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا غزہ جنگ پھیلنے کے پیش نظر پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا مقصد غزہ میں جنگ کو طول دینا اور اس کے دائرے کو وسیع کرنا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق روسی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فلسطینی صدر نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت روکنے اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے لیے جاری مذاکرات پر اس کا منفی اثر پڑے گا۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کی سطح پر ایگزیکٹیو کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس (آج)7 اگست کو جدہ میںمنعقد کرے گی۔ اردو نیوز کے مطابق اوآئی سی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی جرائم ، ایران میں فلسطینی رہنما کے قتل اور ایران کی خود مختاری کے خلاف اسرائیل کی جارحیت پر بات کی جائے گی۔ او آئی سی کا یہ اجلاس فلسطینی عوام کے خلاف بالخصوص غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں پر طلب کیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہا ہے‘ یہ بہت اہم ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا جائے، تمام فریق کسی معاہدے پر پہنچنے کے راستے تلاش کریں۔

غزہ: عقبہ میں قابض فوج کی فائرنگ سے 3 شہدا کو نماز جنازہ کی ادائیگی کیلیے لے جایا جا رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے