English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا: کملا ہیرس نے ٹم ویلز کو اپنا نائب نامزد کردیا

القمر

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی جگہ حصہ لینے والی ڈیموکریٹک امیدوار کملاہیرس نے ٹم ویلز کو اپنا نائب مقرر کردیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کملاہیرس نے ریاست منی سوٹا کے گورنر کو اپنا نائب نامزد کیا ہے، ٹم ویلز صدارتی امیدوار کملاہیرس کی فہرست میں شامل تھے، ٹم ویلز نے جولائی کے آخر میں ایک انٹرویو کے دوران کملاہیرس کو منتخب کرنے پر تنقید بھی کی تھی۔کملاہیرس کا کہنا تھا کہ ٹم ویلز سے ایک گورنر، ایک کوچ، ایک استاد اور تجربہ کار شخص کے طور پر بہت کچھ سیکھا ہے۔امریکی میڈیا نے بتایا کہ امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ کی جانب سے ٹم ویلز پر تنقید کی گئی ہے اور انھیں بنیاد پرست قراردیا گیا ہے۔امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹم ویلزایک لبرل انتہاپسند ہیں، ان کا انتخاب امریکا کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے