English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی سے جانے والی سکھر ایکسپریس 8گھنٹے تاخیر کا شکار،مسافر رل گئے

passengers were stranded

کراچی:  جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس 8 گھنٹے تاخیر کا شکار،مسافر رل گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے جیکب آباد جانیوالی سکھر ایکسپریس 8گھنٹے تاخیر کا شکار ہے دن 12بجے جیکب آباد پہنچنے والی سکھر ایکسپریس تاحا ل جیکب آباد نہیں پہنچی ہے جس کے باعث مسافر رل گئے ہیں کراچی سے آنے والی ٹرین کو ہی واپس جیکب آباد سے کراچی روانہ کیا جاتا تھااس لئے جیکب آباد سے کراچی جانیوالے مسافر بھی خوار ہو گئے ہیں۔

اسٹیشن پر احتجا ج کرتے ہوئے مسافروں نے کہا کہ پاکستان ریلوے سکھر ڈویژن واحد ٹرین سکھر ایکسپریس کو چلانے میں ناکام ہے ٹرانسپورٹرز کی ایما پر سازش کرکے ٹرین کو تاخیر کا شکار بنایا جارہا ہے تاکہ مسافر ٹرانسپورٹ کی طرف جائیں ٹرین آرمدہ سفر ہے انہوں نے وزیر ریلوے،چیئرمین ریلوے اور دیگر حکام سے سکھر ایکسپریس کے تاخیر کا نوٹس لیں۔

دوسری جانب جیکب آباد کے نائب اسٹیشن ماسٹر ناظم الدین ڈومکی نے رابطے پر بتایا کہ سکھر ایکسپریس رات 8بجے جیکب آباد اسٹیشن پہنچے گی، کراچی سے ہی تاخیر سے صبح 6بجے روانہ ہوئی ہے سکھر ایکسپریس کے جیکب آباد پہنچنے کے بعد کراچی جانیوالے مسافروں کوجیکب آبا د سے کراچی روانہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے