English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، بل نہ بھرو تحریک شروع کرسکتے ہیں، حافظ نعیم

vaders, landlords

راولپنڈی:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاکہنا  ہے کہ حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو بل نہ بھرو تحریک شروع کر دیں گے، ہم نے حکومت سے وہی مطالبات کیے ہیں جو حکومت کے بس میں ہے لیکن حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، 2 ملاقاتوں کے بعد کمیٹی گمشدہ ہو گئی، گزشتہ روز پھر ہم سے رابطہ کیا گیا، ہم نے گزشتہ روز بھی حکومتی کمیٹی کو خوش آمدید کہا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہمارا دھرنا پارٹی سیاسی نہیں اور نا ہی ہمارے مطالبات ذاتی ہیں، پاکستان اس وقت برے حالات میں ہے، ملک کی معاشی صورتحال بہت خطرناک ہے، حکومت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ فارنزک آڈٹ سے معلوم ہو گا کتنے آئی پی پیز کے معاہدے غلط ہوئے ہیں، پیٹرول پر عائد لیوی ختم کرنے کا کہتے ہیں تو کہا جاتا ہے پیسے کہاں سے آئیں گے، تعلیم مہنگی ہونے سے لوگوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا، پاکستان کے عوام وہ بل کیوں  ادا کریں؟ جو بجلی وہ استعمال نہیں کر رہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت  غریبوں کو ٹیکس سے مستثنی قرار دے،ہر سال تنخواہ دار طبقہ ہی ٹیکس دیتا رہا ہے،  صنعتیں بند ہورہی ہیں کاروبار متاثر ہو رہے ہیں، چھوٹے کسانوں پر نہیں بڑے جاگیرداروں پر ٹیکس عائد کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے