English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہمیں اسلامی لبادے میں ملک دشمنی کرنے والوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، وزیراعظم

manipulated

اسلام آباد:وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کاکہنا ہے کہ ہمیں اسلامی لبادے میں ملک دشمنی کرنے والوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، آزادی کیلئے ہمارے آبا اجداد،علما اور رہنمائوں نے قائداعظم کی سربراہی میں عظیم تحریک چلائی، لاکھوں، کروڑوں لوگوں نے خون کے دریا عبور کیے تب جاکر پاکستان وجود میں آیا، جتنی آج قومی یکجہتی،اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔

علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ  ‘جنرل عاصم منیر نے قرآن کریم ،اللہ تعالی اور رسول کے تابع جو گفتگو کی وہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے، سپہ سالار اور سیاسی حکومت پاکستان کے بہترین مفاد میں کام کررہے ہیں، ہمارا اشتراک قابل دید اور آئندہ کیلئے رول ماڈل ہے، آج پاکستان کو سنگین معاشی حالات درپیش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سپہ سالار خود حافظ ہیں،قرآن کریم کا نور ان کے دل میں رچا بسا ہے، ہمیں ملک کو سماجی اور معاشی چیلنجز سے نکالنا ہے یہاں ماضی کی حکومت یا سیاسی لیڈر کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں کروں گا، ہمیں اجتماعی کامیابیوں کو سامنے رکھنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے