English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سنجے دت نے برطانیہ کا ویزا منسوخ ہونے پر خاموشی توڑ دی

القمر

 ممبئی: بالی ووڈ کے سینیئر اداکار اور ‘سنجو بابا’ کے نام سے مشہور ایکشن ہیرو سنجے دت کو ’سن آف سردار 2‘ کی شوٹنگ کے لیے برطانیہ جانا تھا تاہم ویزا منسوخ ہونے پر اداکار کو فلم سے ڈراپ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے ویزا منسوخ ہونے پر برطانوی حکام پر تنقید کی اور سوال کیا کہ اگر آپ نے میرا ویزا منسوخ ہی کرنا تھا تو پہلے مجھے ویزا کیوں دیا۔

سنجے دت نے کہا کہ برطانوی حکام کا یہ اقدام بہت غلط ہے، پہلے اُنہوں نے مجھے ویزا دیا، میرا تمام دستاویزاتی کام مکمل ہوگیا تھا اور ساتھ ہی فیس کی ادائیگی بھی ہوگئی تھی لیکن ایک ماہ بعد میرا ویزا منسوخ کردیا گیا۔

اداکار نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کو اپنے تمام دستاویزات اور فیس وقت پر فراہم کی تھی، اگر آپ نے میرا ویزا منسوخ ہی کرنا تھا تو پہلے مجھے ویزا کیوں دیا؟، آپ کو ویزا دینا ہی نہیں چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں: ‘اولڈ منی’ ریلیز، سلمان خان اور سنجے دت کی طویل عرصے بعد ایک ساتھ واپسی

اُنہوں نے کہا کہ اس وقت کون برطانیہ جانا چاہے گا؟ کیونکہ وہاں تو فسادات ہورہے ہیں، بھارتی حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو برطانیہ کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

سنجے دت نے مزید کہا کہ مجھے ویزا منسوخ ہونے کی پریشانی نہیں لیکن برطانوی حکام نے غلط کیا ہے، میں قانون کا پابند شہری ہوں اور ہر ملک کے قانون کا احترام کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ فلم ‘سن آف سردار 2′ سال 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘سن آف سردار’ کا سیکوئل ہے جس کی شوٹنگ برطانیہ میں ہوگی، اس سیکوئل میں اجے دیوگن اور سنجے دت ایکشن کرداروں میں نظر آنے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانیہ کا ویزا منسوخ ہونے کے بعد اب سنجے دت کی جگہ فلم میں روی کشن کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے