English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عامر کفایت کی صدارت میں سندھ فلائنگ ڈیسک ایسوسی ایشن کا اجلاس

القمر

حیدرآباد(اسپورٹس ڈیسک) سندھ فلائنگ ڈیسک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عامر کفایت کی صدارت میں مقامی کلب میں حیدرآبادفلائنگ ڈیسک ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں عامر کفایت نیحیدرآباد فلائنگ ڈیسک ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو فلائنگ ڈسک کے کھیل کیرولز سے آگہی فراہم کی اورحیدرآباد ایسوسی ایشن کے صدر حسین امام قادری،سینئر نائب صدر نائلہ عقیل، نائب صدر نوید غوری، سیکریٹری صنم بلوچ، جوائنٹ سیکرٹری سیدہ مسرور فاطمہ جعفری، خازن نباہ بھٹی کو سندھ فلائنگ ڈیسک ایسوسی ایشن کے عامر کفایت، ریحانہ بھٹی اور وسیم خان نے نوٹیفکش لیٹر دیئے، جبکہ سندھ ایسوسی ایشن کی طرف سے حیدرآبادفلائنگ ڈیسک ایسوسی ایشن کے صدر حسین امام قادری اور صنم بلوچ کو فریسبی بھی دی گئی اس موقع پر حیدرآبادفلائنگ ڈیسک ایسوسی ایشن کے صدر حسین امام قادری نے اعلان کیا کہ جشن آزادی کی خوشی میں ایک ایونٹ بھی منعقد کیا جائے گا اور اسکول کالجز اور یونیورسٹی کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد ایک ورکشاپ بھی منعقد کیا جائے گا اور فریسبی کھیل کے فروغ کے لئے ہرممکن اقدام کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے