English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیدرلینڈز نے پیرس اولمپکس مینز فیلڈ ہاکی میں سونے کا تمغہ جیت لیا

القمر

پیرس(اسپورٹس ڈیسک)نیدرلینڈزنے جرمنی کو پیرس اولمپکس گیمز میں مردوں کے فیلڈ ہاکی ایونٹ کے فائنل میں شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آئوٹ پر ہوا، جس پر نیدرلینڈز نے جرمنی کو 1-3 گول سے شکست دی۔نیدرلینڈز اور جرمنی کی مینز ہاکی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ ہوا مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا، تاہم میچ کا فیصلہ کن بنانے کے لئے پنالٹی شوٹ آئوٹ کمپٹیشن ہوا جس پر نیدرلینڈز کی ٹیم نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر طلائی تمغہ جیت لیا۔ جرمنی نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ادھر کانسی کے تمغے کے لئے کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے اسپین کو 1-2 گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے