اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما سینیٹر زاہد خان نے بھی سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
اپنے ایک بیان میں زاہد خان نے کہا کہ نظریات اور سوچ کے ساتھ سیاست کر رہے تھے، بدقسمتی سے ملک میں جو سیاست سے چل رہی ہے، اس میں نظریات کہیں نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سیاست میں بڑی قربانیاں دی ہیں، موجودہ حالات میں مزید سیاست نہیں کر سکتا، مستقبل کا فیصلہ اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کروں گا۔

