English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی اور ن لیگی ر�نماوں کی اختر مینگل سے ملاقاتیں، استع�ی واپس لینے کی درخواست

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ملاقات کرکے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سردار اختر مینگل سے اپوزیشن کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں اسد قیصر، عمر ایوب حامد رضا اور اخونزادہ حسین یوسفزئی شامل تھے، ملاقات میں عامر ڈوگر، رووف حسن بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران رہنماوں نے اخترمینگل کو اپوزیشن اتحاد کے پلیٹ فارم سے آئینی جدوجہد جاری رکھنے کا پیغام دیا اور کہا کہ استعفی واپس لے کر پارلیمنٹ میں مشترکہ جدوجہدکریں۔

اخترمینگل نے جواب دیا کہ بلوچستان کے حالات سنگین نوعیت کے ہیں، کسی بھی واپسی کا فیصلہ مشکل ہے، اب بات چیت کا وقت گذر چکا، بلوچستان کے اصل مسائل کو کوئی سمجھنا ہی نہیں چاہتا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کا وفد بھی سردار اختر مینگل سے ملاقات کے لیے پارلیمنٹ لاجز پہنچا، جہاں ن لیگی وفد نے اختر مینگل سے ملاقات کی، وفد میں رانا ثنا اللہ، طارق فضل چوہدری، عثمان بادینی، اعجاز جاکھرانی اور خالد مگسی شریک تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سردار اختر مینگل نے استعفا دے کر ہمیں حیران کر دیا ہے، آج سے پہلے کوئی بات ہمارے نوٹس میں نہیں لائی گئی، اختر مینگل ہمارے بھائی ہیں، ہم بیٹھ کر بات کریں گے اور ان کی شکایت سنیں گے، جو بھی ان کی ناراضگی ہے کوشش کریں گے کہ اسے دور کریں اور ان کو ساتھ لے کر چلیں۔

دوسی جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اختر مینگل کے استعفے پر کارروائی روک دی ہے، اسپیکر ایاز صادق نے سیکرٹری قومی اسمبلی کو کارروائی روکنے کی ہدایت جاری کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے