کورنگی کے پارک سے اغوا ہونے والے بچے کی ڈرامائی بازیابی

تصاویر وائرل ہونے کا اثر، خاندان نے خود رابطہ کیا، 2 سالہ بچہ والدین کے حوالے کر دیا گیا،

November 11, 2026 · اہم خبریں

سی سی ٹی وی فوٹیج جس میں خاتون کو بچے کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا جا सकता ہے

سی سی ٹی وی فوٹیج جس میں خاتون کو بچے کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا جا सकता ہے

کراچی کے علاقے کورنگی کے ایک پارک سے اغوا ہونے والا 2 سالہ بچہ ڈرامائی انداز میں بازیاب ہو گیا ہے جسے قانونی کارروائی کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تھانہ عوامی کالونی میں 2 سالہ بچے حمدان کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد مجاہد کی مدعیت میں گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق جب فیملی کورنگی نمبر 5 میں واقع پارک میں گئی تو اس دوران ایک نامعلوم خاتون بچے حمدان کو اپنے ساتھ لے گئی۔ واقعہ کے بعد پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔

تحقیقات کے دوران سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر بچے کی گمشدگی کی تصاویر اور خاتون کے ساتھ لے جانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، جنہیں دیکھ کر کھوکھرا پار کے رہائشی ایک خاندان نے خود پولیس اور ورثا سے رابطہ کیا۔ خاندان نے بتایا کہ بچہ ان کے پاس موجود ہے۔

بچے کے والد نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ خواتین نے انہیں آگاہ کیا کہ انہوں نے بچے کو پارک میں اکیلا روتے ہوئے دیکھا تھا، جس کے بعد وہ اسے اپنے گھر لے گئی تھیں تاکہ اس کی حفاظت کی جا سکے۔ پولیس نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد 2 سالہ حمدان کو بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں