ادھم پور/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بدھ کے روز ادھم پور اور ریاسی اضلاع کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے علاوہ مکمل شدہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح اور نئے ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ان نئے ترقیاتی منصوبوں پر تقریباً 25 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ کے ہمراہ کابینہ وزراء، مشیر، مقامی اراکینِ اسمبلی اور اعلیٰ افسران بھی ہوں گے۔ دورے کے دوران وہ دونوں اضلاع کی انتظامیہ کے ساتھ جائزہ اجلاسوں کی صدارت کریں گے، جن میں جاری ترقیاتی کاموں، موسمِ سرما کی تیاریوں اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔سرکاری شیڈول کے مطابق وزیر اعلیٰ صبح کے وقت ادھم پور جبکہ دوپہر کے بعد ریاسی کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ عوامی سہولیات کو بہتر بنانے کے مقصد سے مکمل شدہ منصوبوں کا افتتاح اور نئے ترقیاتی کاموں کا آغاز بھی کریں گے۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments