غلام نبی رینہ
گاندربل/محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔اطلاعات کے مطابق منی مرگ، گومری، زوجیلا اور سونمرگ کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی، جس کے نتیجے میں زوجیلا درّے پر سڑک پر ہلکی پھسلن پیدا ہوگئی ہے۔
تاہم برفباری کے باوجود سرینگر-لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت جاری ہے۔ سیکشن آفیسر ٹریفک پولیس سونمرگ، سعید جعفر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سونمرگ سے کرگل کی جانب گاڑیوں کو روانہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زوجیلا پر برفباری کے باعث سڑک پر پھسلن پیدا ہوئی ہے، تاہم شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت معمول کے مطابق جاری ہے۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments