English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینیٹ ، صدر اور وزیراعظم کی تعلیمی قابلیت سے متعلق بل پیش

القمر

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)سینیٹ میں صدر مملکت اور وزیراعظم کی تعلیمی قابلیت سے متعلق بل پیش کردیا گیا۔آئین کے آرٹیکل 62 میں ترمیم کا بل سینیٹر ثمینہ ممتاز کی جانب سے پیش کیا گیا۔ بل میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت اور وزیر اعظم کی تعلیمی قابلیت کم سے کم گریجویشن ہو۔بل کے متن کے مطابق گورنر، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر گریجویٹ ہوں، وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور صوبائی وزرا بھی گریجویٹ ہوں۔آئینی ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ ان عہدوں پر منتخب شخص کے پاس بیچلرز یا اس کے برابر کی ڈگری ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے