English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ذاکربابو اینڈ ارشد منیم میموریل فلڈ لا ئٹ ٹی20 لیگ

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) جناح اسپورٹس نے اپنے آل رائونڈر شاہد ساگر کی میچ وننگ شاندار کارکردگی 61 رنز ناٹ آئوٹ اور تباہ کن اسپیل صرف 7 رنز کے 3 وکٹوں اور لیگ اسپنر نعیم ٹھٹھوی کی جادو گر بولنگ صرف 10 رنز کے بدلے 4 وکٹوں کی بدولت مضبوط حریف کھتری سی سی کو 50 سے ہراکر کھتری برادری کی ٹیموں کے درمیان ذاکر بابو اینڈ ارشد منیم میموریل فلڈ لائیٹ ٹی 20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 میں چوتھی فتح کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی کھتری برادری کی نامور شخصیت اور معروف صنعتکار عمران چوڑی نے میڈیا مینیجر محمد نظام کے ہمراہ فاتح ٹیم کے آل رائونڈر شاہد ساگر کو ناقابل شکست انتہاء شاندار 61 رنز بنانے اور تباہ کن بولنگ صرف 7 رنز کے عوض 3 وکٹیں لینے پر ایک ہزار روپے مین آف دی میچ دیا۔ شاہد ساگر ایونٹ میں دوسری مرتبہ مین آف دی میچ ایوارڈ کے حقدار بن گئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے