English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

15 اکتوبر کا احتجاج ملتوی کرنا عمران خان سے ملاقات سے مشروط ہے: پی ٹی آئی 

PTI's decision to hold a rally

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج منسوخ کرنا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کردیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طویل مشاورت کے بعد اختتام پذیر ہوا، اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کی۔

کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 14 اکتوبر تک بانی پی ٹی آئی سے ڈاکٹر، وکیل یا کسی بھی پارٹی رہنما کی ملاقات کرا دی گئی تو احتجاج ملتوی کر دیں گے، ملاقات نہ کرائی گئی تو 15 اکتوبر کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی حکومت کی سوچی سمجھی سازش ہے، بانی پی ٹی آئی  کی صحت سے متعلق پریشانی لاحق ہے۔

پارٹی ذرائع نے مزید کہا ہے کہ دوران اجلاس پارٹی کے بعض اراکین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے باعث احتجاج ملتوی کرنے کی تجویز دی جبکہ شہباز گل اور خالد خورشید سمیت دیگر اراکین نے احتجاج ملتوی کرنے کی مخالفت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے