English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی آئینی ترمیم کو مکمل مسترد کرتی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

القمر

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم آئینی ترمیم کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔

ادارہ نورحق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ نئے چیف جسٹس کے حلف کے بعد حکومت آئینی عدالت سے متعلق بات کرے، آئینی ترمیم مسترد کی جائے ،ہمارا عدالتی نظام طاقت وروں کو سہولت فراہم کرتا ہے، حکومت اپنے مقاصد پورے کرنے کے لیے آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے، اس حکومت کا مینڈیٹ جعلی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارا عدالتی نظام طاقت وروں کو سہولت فراہم کرتا ہے، حکومت اپنے مقاصد پورے کرنے کے لیے آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے ،ایم کیو ایم ایک بھی سیٹ نہیں جیتی اور 22 سے 23 نشستوں پر بیٹھی ہے، شہر کراچی میں ایک مافیا کے الیکٹرک بھی ہے، جسے نیپرا اور حکومت کی سہولت کاری حاصل ہے

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے کراچی کے شہری اذیت کا شکار ہیں، شہر ایک کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، سیوریج کا بوسیدہ نظام ہے۔  گیس سندھ اور بلوچستان سے نکلتی ہے تو اس کے مسائل بھی حل ہونے چاہئیں، مطالبہ ہے کہ اس ملک کے تمام لوگوں کے مسئلے حل ہونے چاہئیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کا نظام چل رہا ہے جسے سسٹم کہا جاتا ہے، سندھ میں کرپشن کا نظام 71 فیصد تک ہے ،اس پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا،اوپر سے لے کر نیچے تک کرپشن ہی کرپشن ہے،سندھ سے کرپشن کے راج کو ختم ہونا چاہیے، این اے231 کی دوبارہ گنتی کے عمل میں حکومتی پارٹی بیلٹ باکس ہی اُٹھا کر لے گئی، ابھی بھی الیکشن کمیشن کے پاس ہمارے ثبوت موجود ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ احتجاج کرتے ہیں تو حکومت کہتی ہے کہ مؤخر کر دیں، حکومت نے 5 آئی پی پیز کے کنٹریکٹ ختم کیے ہیں، میں ان لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے پنڈی میں دھرنا دیا، آج آپ لوگوں کی بدولت حکومت نے 5 آئی پی پیز سے کنٹریکٹ ختم کیا، آئی پی پیز کے معاہدے منسوخ ہوئے،حکومت آئینی ترمیم کرکے چیف جسٹس بھی اپنی مرضی کا لانا چاہتی ہے، جماعت اسلامی اس آئینی ترمیم کو مکمل مسترد کرتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آئی پی پیز خود آ کر کہیں ہم کیپسٹی پیمنٹ نہیں لیں گے، سود تو بلکل ختم ہونا چاہیے، بیرونِ ملک کے سرمایہ کار پاکستان آئے ہیں یہ ایک اعزاز کی بات ہے لیکن اگر حکومت اس کی آڑ میں کوئی آئینی ترمیم لاتی ہے تو یہ قابل مذمت ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی ختم کرنا چاہیے، ان سے وکلا کو ملاقات کی اجازت دینی چاہیے، پی ٹی آئی کو بھی اپنا احتجاج مؤخر کرنا چاہیے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ ابھی ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی ری کاؤنٹگ ہورہی تھی، حکومتی پارٹی کے لوگ بیلٹ باکسز ہی اٹھا کر لے گئے، یہیں لوگ تو ہیں جنہوں نے کراچی کی میئرشپ قبضے سے حاصل کی ،پورے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں کو کم کیا جائے، 15 روپے فی یونٹ فوری طور پر بجلی کی قیمت کم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے