English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرٹیکل 184اور ازخود نوٹس والا معاملہ حل ہورہا ہے‘ اسحاق ڈار

القمر

اسلام آباد (صباح نیوز) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم میں آرٹیکل184 اور ازخود نوٹس والا معاملہ حل ہورہا ہے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ26 ویں ترمیم میں 18ویں ترمیم کی کمی بیشی دور کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی چیزیں نہیں ہوتیں کہ19 ویں آئینی ترمیم کو مکمل واپس لیں۔ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کی پارٹی کی جانب سے سود، نظریاتی کونسل و دیگر5 ترامیم کی گئیں، جنہیں آئینی ترامیم کے مسودے میں شامل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے