English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کندھکوٹ ،4 مغویوں کی بازیابی کیلئے کچے کے علاقے میں آپریشن

القمر

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)چار مغویوں کی بازیابی کیلیے کشمور کچے کے علائقے میں آپریشن۔ ڈاکوئوں نے پولیس پر راکٹ لانچرز سے حملہ کر دیا۔ پولیس ہم قبرستان میں کھڑے تھے پولیس نے ڈرون حملہ کیا۔ متاثرین۔ راکٹ پھٹنے سے دو افراد شدید زخمی اسپتال منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کشمور کے نواحی علاقے گیہل پور کچے میں چار مغویوں راجیش کمار، ہیرالدین سومرو، آصف علی دشتی اور غلام حسین دشتی کی بازیابی کیلیے پولیس کی جانب سے خفیہ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ شب ڈاکوئوں نے پولیس کی اے پی سی چین کو راکٹ لانچر کے ساتھ نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ فائر کردہ راکٹ نشانے پر نہ لگے جس کی وجہ سے قبرستان میں معصوم بچے کو دفن کرنے والے شر برادری پر جا گرے جس کی وجہ سے دو افراد شبیر احمد اور ارسلا شر زخمی ہو گئے زخمیوں کو پولیس موبائل میں علاج کیلیے کشمور اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب جمعیت علما اسلام کے رہنما مولوی خالد حسین اور جمعیت علما اسلام گیہل پور کے امیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمور میں ڈلیوری کے دوران مردہ بچہ پیدا ہوا جسے آبائی گائوں کے بچوں والی قبرستان میں سپرد خاک کرنے کی تیاری ہو رہی تھی کہ اچانک سے پولیس کی جانب سے ڈرون حملہ ہوا۔ ڈرون حملے کے دوران ہمارے دو نوجوان سخت زخمی ہوئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جماعت اور ہمارے لوگ پرامن ہیں پولیس کو اگر آپریشن کرنا ہے تو ڈاکوئوں کے خلاف کرے ہم نہتے لوگوں پر ڈرون کا حملہ کرنا عظیم غفلت ہے۔ ہم ایس ایس پی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈرون حملے کی شفاف انکوائری کی جائے اور ملوث اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے