English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا اور چین کے درمیان 6قیدیوں کا تبادلہ

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور چین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ کیا ،جس میں دونوں ممالک نے 6قیدی رہا کردیے۔ رہائی پانے والے 3امریکیوں میں مارک سویڈن، کائی لی اور جان لیونگ شامل ہیں۔مارک سویڈن کو منشیات کے الزام میں سزائے موت کا سامنا تھا، جبکہ کائی لی اور جان لیونگ پر جاسوسی کرنے کے الزامات لگائے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق چین نے 3 امریکیوں کے بدلے میں 3 چینی شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، جن کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ تینوں چینی شہری بحفاظت وطن واپس آگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے