English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی برادری غزہ جنگ فوری روکنے کیلیے کوششیں تیز کرے، شہزادہ فیصل

القمر

ریاض (صباح نیوز) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ کا جاری رہنا اور اس کی علاقائی توسیع بین الاقوامی سلامتی کے نظام کو کمزور کر رہی ہے، غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی ساکھ کو خطرے میں ڈال رہی ہے، بین الاقوامی برادری کیلیے ضروری ہے کہ وہ غزہ میں جنگ کو فوری طور پر روکنے کیلیے اپنی کوششوں کو تیز کرے اور انسانی امداد کے داخلے پر عاید تمام پابندیاں ہٹائے۔ یرغمالیوں اور زیر حراست افراد کو رہا
کرائے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر بین الاقوامی برادری اپنے قوانین اور اداروں کی ساکھ کو باقی رکھنے میں میں دلچسپی رکھتی ہے تو اسے اپنا ہاتھ سعودی عرب اور ان علاقائی ممالک کے ہاتھ میں دے دینا چاہیے جو امن کیلیے اور الفاظ کو اعمال کے قالب میں ڈھالنے اور زمین پر 2 ریاستی حل کو مجسم کرنے کیلیے سنجیدہ ہیں۔ 20 ویں علاقائی سلامتی فورم منامہ ڈائیلاگ 2024ء کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ سعودی عرب اور اس کے بھائیوں نے ہمیشہ امن قائم کرنے اور بحرانوں پر قابو پانے کیلیے سنجیدہ سیاسی عزم کا اظہار کیا ہے۔ ریاض خطے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ علاقائی مفاہمت کی راہ پر گامزن ہونا، تعاون کے رشتوں کو مضبوط کرنا اور بات چیت کو ترجیح دینا چاہتا ہے۔ تاہم بحرانوں اور جنگوں نے خطہ کو ایک خطرناک موڑ کی طرف موڑ دیا ہے جس کیلیے مشترکہ اور موثر کارروائی کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے