English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سڈنی فائرنگ کے بعد آسٹریلیا میں ہتھیاروں کے قوانین مزید سخت کرنے کا اعلان

القمر

کینبرا میں آسٹریلوی وزیراعظم نے سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد ہتھیاروں سے متعلق قوانین سخت کرنے اور دیگر اہم اقدامات اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے گن لائسنس کو تاحیات رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

سڈنی کے علاقے بونڈی بیچ پر گزشتہ روز دو افراد نے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 15 افراد جان سے گئے جبکہ تقریباً 40 افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد ملک بھر میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ حملہ آوروں میں سے ایک کے پاس چھ ہتھیار رکھنے کا لائسنس موجود تھا، جو موجودہ قوانین پر سنجیدہ سوالات اٹھاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ہتھیاروں کے قوانین میں سختی سمیت ہر ضروری قدم اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

سڈنی حملے سے متعلق آسٹریلوی وزیر داخلہ نے بتایا کہ حملے میں ملوث شخص اسٹوڈنٹ ویزا پر آسٹریلیا آیا تھا جبکہ اس کا بیٹا آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوا۔ واقعے پر ملک بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے