English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت:سرجری کے دوران کاٹی جانے والی انسانی ٹانگ کتا لے گیا

القمر

 شملہ:بھارت میں سرجری کے دوران کاٹی جانے والی انسانی ٹانگ کتا لے گیا،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائر ہونے سے تہلکہ مچ گیا۔

بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ویڈیو سامنے آنے کے بعد تحقیقات سے طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے میں سنگین غفلت کا انکشاف ہوا ہے۔

ویڈیومیں ایک آوارہ کتا ریاستی ادارے اٹل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سپر ا سپیشلٹیز کے احاطے کے قریب کٹی ہوئی ٹانگ اٹھائے نظر آرہا تھا، ویڈیوسامنے آنے کے بعد حکام نے فوری تحقیقات کا آغاز کیا۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ 61 سال کے اٹّر سنگھ کی ٹانگ گذشتہ جمعرات کو اسپتال میں سرجری کے دوران کاٹی گئی تھی۔

 یہ کٹی ہوئی ٹانگ ایک لفافے میں رکھ کراسپتال کے اسٹور روم میں محفوظ کی گئی اور صفائی کے عملے کو اسے تلف کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ 22 فروری کی رات اسپتال عملہ اسٹور روم سے ٹرالیاں منتقل کر رہا تھا اور مبینہ طور پر کمرے کا دروازہ مناسب طریقے سے بند نہیں کیا گیا۔

اگرچہ دروازہ بند تھا لیکن کنڈی نہیں لگائی گئی تھی۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دروازہ رات بھر غیر محفوظ رہا، جس کے باعث آوارہ کتوں کو اندر داخل ہونے کا موقع ملا۔

شملہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گورو سنگھ نے تصدیق کی کہ پولیس نے واقعے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق عضو کو ایمپیوٹیشن روم میں رکھا گیا تھا لیکن کمرہ غیر محفوظ ہونے کی وجہ سے اس تک کتے کی رسائی ممکن ہوئی۔

ایمس چمیانہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے،حکام کے مطابق واقعے کے بعد اٹل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سپر ا سپیشلٹیز کی انتظامیہ نے صفائی سپروائزر اور متعلقہ صفائی کارکنوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے