English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اداکارہ رمشا خان نے شادی کے فوراً بعد بڑا فیصلہ کرلیا

القمر

رمشا خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک صفِ اول کی اداکارہ ہیں، وہ کئی سالوں سے شوبز میں کام کر رہی ہیں اور خود کو ایک بڑے نام کے طور پر منوا چکی ہیں۔

گزشتہ چند برسوں میں انہوں نے ’ہم تم‘، ’دنیاپور‘، بریانی جیسے متعدد ہٹ پروجیکٹس دیے ہیں۔

رمشا خان اور خوشحال خان نے مسلسل دو پراجیکٹس ’دنیاپور‘ اور ’بریانی‘ میں بطور لیڈ جوڑی کام کیا، جن کی کامیابی کے بعد مداح ان کی کیمسٹری کے دیوانے ہوگئے تھے۔ 

بعد ازاں، یہ قیاس آرائیاں بھی کی گئیں کہ وہ آف اسکرین بھی رومانوی تعلق میں ہیں، تاہم دونوں فنکاروں نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ 

چند روز قبل، سوشل میڈیا پر چند روز یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ اداکارہ رمشاخان اور اداکار خوشحال خان نے مبینہ طور پر ایک سادہ تقریب میں نکاح کر لیا اور اس کی تصاویر بھی وائرل ہوگئی تھیں۔


Express News

معروف اداکارہ نے مبہم انداز میں پاکستانی اداکار سے شادی کی تصدیق کردی

تصاویر وائرل ہونے پر اداکارہ نے ناراضگی کا اظہار کیا کیوں کہ  رمشا خان اور خوشحال خان اپنی شادی کا اعلان اس انداز میں نہیں کرنا چاہتے تھے اور رمشا نے اپنے لیک شدہ تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹانے کی درخواست کی۔

بعد ازاں، اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تمام مواد بھی ڈیلیٹ کر دیا، جس نے مداحوں کو حیران کر دیا کیونکہ ان کی بڑی فین فالوونگ ہے۔

پوڈ کاسٹر حسان چوہدری نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ رمشا خان کی سابقہ مینیجر سمرہ مسلم نے اس کی تصدیق کی ہے کہ اداکارہ نے اپنی ازدواجی زندگی پر توجہ دینے کے لیے اپنے کیریئر سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کے مطابق رمشا دسمبر سے اس بارے میں سوچ رہی تھیں اور وہ کچھ عرصے تک نئے پروجیکٹس سائن نہیں کریں گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے